جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے
منگل 15 ستمبر 2015 11:14
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے کرس گیل کی پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق ہے . نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے ساتھ کافی عرصے سے رابطے میں تھے اور ویسٹ انڈین سٹار کو پاکستان سپر لیگ میں لانے کے لیے بڑی محنت کی .
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود کرس گیل ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دنیا میں سب سے زیادہ 8224 رنز بناچکے ہیں جن میں ریکارڈ 16 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں .(جاری ہے)
سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے مزید سپر سٹار کرکٹرز بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہوں گے اور اس سلسلے میں کچھ روز میں جنوبی افریقی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آئیں گے .
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی ، کیرن پولارڈ ، ڈوین براوو سمیت کئی سپر سٹارز بھی آئندہ سال 4 سے 24 فروری تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلی جانیوالی کرکٹ لیگ کے پہلے ایڈیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں جبکہ رپورٹس کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا اور سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن کو بھی پی ایس ایل میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں .متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.