آنجہانی اداکار پال والکر کی بیٹی نے والد کے نام سے ایک فاؤنڈیشن قائم کر دی
منگل 15 ستمبر 2015 12:27
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)پال والکر فاؤنڈیشن ایک اور تنظیم مونٹیرے بے ایکویرم کے تعاون سے قائم کی گئی ہے جس کے تحت طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال والکر کی بیٹی نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے نام سے ایک فاؤنڈیشن قائم کی ہے جس کے تحت سمندری سائنس میں دلچسپی لینے والے طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی۔
واضع رہے کہ آنجہانی پال والکر سمندروں اور آبی حیات کے بارے میں کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے تھے لیکن اب ان کی بیٹی ان کے خواب کو آگے بڑھائیں گی۔(جاری ہے)
پال والکر کی بیالیسوں سالگرہ کے موقع پر اس فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میڈو والکر نے بتایا کہ اس تنظیم کا قیام ان کے والد کی سالگرہ کو منانے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔
میرے والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وہ سمندری اور آبی حیات کیلئے کچھ کریں۔ مجھے امید ہے کہ اس تنظیم کے ذریعے ہم ان کے خواب کو حقیقت کی شکل دیں گے۔ میڈو والکر کا کہنا تھا کہ میں آج پال والکر فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کرکے انتہائی فخر محسوس کر رہی ہوں۔خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال والکر 30 نومبر 2013ء کو ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
-
میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف
-
کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی لڑکی دیگر ڈیزائنرکے مقابلے میں سب سے آگے ً
-
گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.