میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف

بدھ 22 مئی 2024 22:26

میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) بالی وڈ کے امیر کبیر سپر اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اکلوتا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی خرید کر پہن لیتا ہے۔کرکٹر شیکھر دھون کے نئے ٹاک شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ میرا بیٹا آراو لندن کی یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے اور اس نے 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیوں کہ اسے ہمیشہ سے پڑھائی کا شوق تھا اور وہ اکیلا رہنا چاہتا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا مہنگے کپڑے بھی نہیں خریدنا چاہتا، آپ کو حقیقت بتاوں کہ وہ کپڑے خریدنے کے لیے ایک سیکنڈ ہینڈ اسٹور، تھرفٹی (Thrifty) جاتا ہے کیونکہ وہ فضول خرچی پر یقین نہیں رکھتا۔اکشے نے اپنے 21 سالہ بیٹے آراو کے بارے میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے کپڑے خود دھوتا ہے، وہ ایک اچھا باورچی ہے جبکہ برتن بھی خود ہی دھو لیتا ہے۔

(جاری ہے)

اکشے کا کہنا تھا کہ جب ان کے بیٹے نے پڑھائی کے لیے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو انھوں نے اسے روکا نہیں کیونکہ انھوں نے خود 14 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔اکشے نے شو میں اپنے بیٹے کی منفرد طرز زندگی کے انتخاب کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ اپنے مراعات یافتہ بیک گراونڈ کے باوجود آراو نے ایک سادہ زندگی گزارنے کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :