ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نےبورڈ آف گورنرز کے خلاف لاہور ہاٰئیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی.

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 ستمبر 2015 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) آغا غضنفر نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے عدالت کے سامنے معاہدے کی پاسدرای نہیں کی.

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرز نے معاہدے کے برعکس ان سے گاڑی ڈرائیور اور گھر واپس لے لیا ہے جبکہ پرنسپل آفس کے باہر انکے نام کی تختی بھی ہٹا دی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق ان کی مراعات بحال رکھی جانی تھیں مگر ایسا نہ کر کے مسلسل توہین عدالت کی جا رہی.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر بورڈ آف گورنرز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے.

متعلقہ عنوان :