ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 6ملزم اشتہاری قرار

منگل 15 ستمبر 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) محبت سندھ ریلی حملہ کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 6 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا،منگل کوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محبت سندھ ریلی حملہ کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی، مبشر نقوی، منظور مانجو، کامران کالا، ندیم ماما اور رضوان کو اشتہاری قرار دے دیا،واضح رہے تین سال قبل کراچی میں محبت سندھ ریلی پر فائرنگ سے خاتون سمیت دس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :