کراچی، شیر پا ؤبستی،درویش کالونی اور بہادر آباد میں سرچ آپریشن 38 افراد زیرحراست

منگل 15 ستمبر 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پولیس نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے38 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اداروں نے شیر پاؤ بستی،درویش کالونی اور بہادرآباد کے مختلف علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 38 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں پانچ جرائم پیشہ بھی شامل ہیں۔ عابد قائم خانی کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی مزاحمت پیش نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :