نئے کھلاڑیوں پر مشتمل انگلش ٹیم پاکستان سے 2012ء سیریز کی وائٹ واش شکست کا بدلہ لے سکتی ہے، گلیسپی
جمعہ 18 ستمبر 2015 11:16
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باوٴلرجیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ نئے چہروں پر مشتمل انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف 2012 کی وائٹ واش شکست سے مختلف نتیجہ دیتے ہوئے پاکستان کو شکست سے دوچار کر سکتی ہے، انگلینڈ نے بیرون ملک کھیلنے کے لیے صحیح ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔برطانوی اخبار گارجین کیلئے لکھے گئے اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سامنا کرنا مشکل کام ہے لیکن میرے خیال میں دورے کیلئے منتخب انگلینڈ کے اسکواڈ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس دفعہ3-0 کی وائٹ واش شکست نہیں دہرائی جائے گی۔
'میں بیرون ملک جیت کے امکان کو کسی صورت رد نہیں کروں گا۔'گلیسپی کا کہنا تھا کہ الیسٹر کک کی قیادت میں دورہ کرنے والی ٹیم تین سال قبل والی ٹیم سے نسبتاً کم تجربہ کارہے لیکن ٹیم میں کچھ ایسے بیٹسمین ہیں جو اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اور مجموعی طور پر مضبوط ٹیم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معین علی کی اوپننگ میں الیسٹرکک کے ساتھ جوڑی بننے سے ٹیم میں چار فاسٹ بولروں کے ساتھ ایک اضافی اسپنر کی گنجائش ہوگی اور اس بات کا میں مخالف نہں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اسٹروک کھیلنے والا بیٹسمین یہاں ناکام ہوگا اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والا یہ بلے باز ثابت کرچکا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے۔'گلیسپی نے سری لنکا کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز مہیلا جے وردنے کو ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے فیصلے کو سراہا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.