نامعلوم افراد نے شادی تقریب سے واپس آنے والے گلوکار گروپ پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:55

ہری پور۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) نامعلوم افراد نے شادی تقریب سے واپس آنے والے گلوکار گروپ پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ حملہ آوروں نے منگ سے ہری پور آنے والے گلوکار گروپ کی گاڑی کو پہلے ٹی آئی پی کے قریب روکنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم دوبارہ سٹیشن کے قریب گاڑی کو روک کر اس پر پتھراؤں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک صداقت اور دیگر ساتھی جس وقت گاڑی سے اترے تو حملہ آور بھاگ گئے تھے تاہم اس دوران پتھراؤں سے ملک صداقت، گلوکارہ گڑیا اور ایک لڑکا زخمی ہو گئے، پتھراؤ سے کیری ڈبہ کے شیشے ٹوٹ گے۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ٹی آئی چوکی کو کی گئی جنہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔ یہ لوگ گاؤں منگ میں شادی کی تقریب سے صبح سویرے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا۔ ملک صداقت کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی، سامنے آنے پر وہ انہیں پہچان سکتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :