کاشتکاروں کو برسیم ، لوسرن ، جئی کی سفارش کردہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت
ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:24
فیصل آباد ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے موسم سرما میں مویشیوں کی سبز چارے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں کو برسیم ، لوسرن اور جئی کی سفارش کردہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اگیتی کاشت فوری طور پر شروع کر کے اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لیں تاہم جئی کی درمیانی و پچھیتی کاشت نومبر میں بھی کی جا سکتی ہے۔
زرعی ماہرین نے بتایاکہ جانوروں کو معیاری سبز چارہ کی فراہمی ان کی صحت اور پیداوار میں اضافہ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے ذرخیز زمین کا انتخاب کیا جاناچاہیے جس میں 3سے4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے نرم و بھر بھرا کرتے ہوئے اس میں 12سے 15گڈے تک گوبر کی گلی فی ایکڑ ڈال کر زمین کو ہموار و ذرخیز کیا جا سکتاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برسیم اور لوسرن کا صاف ستھرا و معیاری بیج 6سے 8کلو گرام جبکہ برسیم کی مخلوط کاشت کیلئے سرسوں کی بجائے رائی گراس یا 15سے 20کلوگرام تک جئی کا معیاری بیج فی ایکڑ استعمال کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ برسیم اور لوسرن کو کاشت کے بعد پہلا پانی ایک ہفتے بعد جبکہ جئی کو تین ہفتے بعد دینے سے صحت مند فصل پیدا کرنا ممکن ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر ضرورت سے زیادہ چارہ موجود ہو تو اسے خشک اور سائیلیج کی صورت میں محفوظ بھی کیا جا سکتاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.