فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے دھوپ میں سپرے کی ہدایت

ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:25

فیصل آباد ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اپنی فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اچھی طرح نکلی ہوئی دھوپ میں سپرے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تیز ہوا ، دھند یابادلوں کی صورت میں سپرے کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح جہاں سپرے کے اثرات ذائل ہونے کا خدشہ ہوتاہے وہیں کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی کاشت کاعمل بھی بروقت مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ مبذول کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں جہاں پانی ، کھادوں، سپرے کانقصان کرتی ہیں وہیں اس سے فصل کی پیداواری شرح بھی 40 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار معیشت کی مضبوطی کیلئے اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا گندم سمیت دیگر اجناس کی کاشت میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ انہیں مالی منافع حاصل ہونے سمیت ملک و قوم کو بھی اس کے ثمرات سے مستفید کیاجاسکے۔