دبئی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کوئی اجلاس نہیں ہوااس بارے میں میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں،ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر

اتوار 20 ستمبر 2015 23:05

دبئی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کوئی اجلاس نہیں ہوااس بارے میں میڈیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دبئی میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں پیپلز پارٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے۔ اتوار کوجاری ایک بیان میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ دوبئی میں ملاقات کی تھی جس کو پیپلز پارٹی کے اجلاس کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات کی ان میں فریال تالپور، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری، پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر رحمن ملک، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کندی، لطیف اکبر، ندیم افضل چن، فتح محمد حسنی، اخوندزادہ چٹان، صادق عمرانی، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور احمد، ظاہر شاہ اور سینیٹر فرحت اللہ بابر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :