قوموں کی تعمیر و ترقی میں جدید علوم کے حصول کا بڑا دخل ہوتا ہے ، بلوچ قوم کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بلوچ قوم کو تعلیم یافتہ نئی نسل فراہم کریں،ہماری حکومت نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام اورنظام تعلیم کی بہتری کی جانب خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے
وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر اسحاق با جو ئی سے گفتگو
پیر 21 ستمبر 2015 22:55
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں جدید علوم کے حصول کا بڑا دخل ہوتا ہے اگر ہمیں بلوچ قوم کے مستقبل کو تابناک بنانا ہے تو ضروری ہے کہ ہم بلوچ قوم کو تعلیم یافتہ نئی نسل فراہم کریں محض جذباتی نعروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوسکتی بلکہ ان کا مستقبل دا? پر لگ جاتا ہے ہماری حکومت نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام نظام تعلیم کی بہتری کی جانب خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے ، بلوچستان میں تر بت میڈیکل کالج۔
خضدار میڈیکل کالج ،لور لائی ڈگری کالج ، کوئٹہ میں زرعی یونیورسٹی ، اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے ہماری حکومت کی ترجیحات کو واضح کرتی ہیں ضلع خضدار و دیگر اضلاع کے لئے الگ امتحانی بورڈ کے قیام کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائیگا ڈگری کالج خضدار نے بلوچ قوم کو لیڈر شپ مہیا کیا ہے خود ان کا مادر علمی بھی ڈگرکالج خضدار ہے جس سے ان کی اچھی یادیں وابسطہ ہیں 70 کے زمانے میں ہم اونٹوں اور گدہوں پر سفر کرکے یہاں پڑہنے آتے تھے یہاں پر انتہائی خوش گوار ماحول میں تعلیم حاصل کیا جاتا تھا لیکن آج ڈگری کالج خضدار کی حالت زار کو دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے پرنسپل صاحب کی ذمہ دارہ بنتی ہے کہ وہ ڈگری کالج خضدار کے تعلیمی ماحول کو بہتری کی طرف لیجائیں اس جانب خصوصی توجہ دیں ہماری طرف سے جس قسم کی تعاون درکار ہوگی اس کی فراہمی کی جائیگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ
-
لاہور، بیوی سے جھگڑے پر باپ نے غصے میں 3ماہ کے بیٹے کو پٹخ ڈالا
-
حکومت کا بیرون ملک میڈیکل تعلیم کیلئے این او سی کی شرط نافذ کرنے کا فیصلہ
-
غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی،سرفرازبگٹی
-
فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کیلئے دنیا اکٹھی ہو رہی ہے‘علیم خان
-
نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا‘ اسحاق ڈار
-
قبائلی ایجنسی جہاں 4 گیس فیلڈ ملک کو گیس فراھم کررہے ہیں ،سپریم کورٹ
-
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ذریعے قومی سطح پر صوبے کا تصور موثر طور پر واضح ہوا ،وزیراعلی میرسرفرازبگٹی
-
شاہ محمود قریشی کا 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر ساری جماعت بے حد خوش ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
چیلنجز کے بغیر اقتدار نہیں ملتا، حکومت 5سال پورے کریگی‘ خواجہ آصف
-
نوازشریف کا عزم اور قوم کی دعائیں تھیں جس نیوطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.