گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائینگے، صوبائی حکومت کی ترجیحی روڈ انفراسٹریکچر کا نظام بہتر بنانا ہے،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائینگے، محکمہ تعلیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی تمام پوسٹوں پر بھرتیا ں این ٹی ایس کے تحت کرائی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

منگل 22 ستمبر 2015 23:14

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائینگے۔ صوبائی حکومت کی ترجیحی روڈ انفراسٹریکچر کا نظام بہتر بنانا ہے۔ گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائینگے۔ محکمہ تعلیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کے تمام پوسٹوں پر بھرتیا ں NTS کے تحت کرائی جارہی ہیں ۔

نیشنل ایکشن پلان کے نفاز کے بعد گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے۔ وفاق میں جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے گلگت بلتستان کے انفراسٹریکچر اور تعمیر و ترقی کے لیے منصوبے بنائے گئے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں سے ملانے کے لیے 4 وے لنک منصوبے پر کام کیا جائیگا شاہر اہ قراقرام اور متبادل تین وسیع شاہراہوں کے ذریعے گلگت بلتستان کا دوسرے صوبوں تک رسائی ممکن بنائی جائیگی ناران کاغان روڈ کو آل ویدر بنایا جارہا ہے استور شوٹر ٹنل تعمیر کی جائیگی جسکے فزبلٹی بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گلگت تا چترال 82 کروڈ کی خطیر رقم سے ایکسپر س وے تعمیر کیا جائیگا۔ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر پر جلد کا م کا آغاز کیا جائے گا جس کے احکامات وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے متعلقہ اداروں کو دیے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقامی اور بین القوامی سیا حت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں دیوسائی اور دیگر سیا حتی مقامات کو بین القوامی سطح پر متعار ف کرایا جائیگا اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کیے جائینگے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشہ ڈیم کی ریزوایر (Resirviour) کے جگے کی خریداری کا عمل مکمل کیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ زمیوں کی خریداری میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے دیامیر بھاشہ ڈیم کی خریداری میں 3 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کو روکا گیا ۔

پاک چین کوریڈور منصوبہ گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی وزیراعظم پاکستان کررہے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلیے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا قیا م عمل میں لایا جارہا ہے تا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیے جاسکیں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان کے دیگر صوبوں سے گلگت آئے ہوئے ریٹائرڈ فوجی آفسران اور عمائدیں جگلوٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ذرائع نقل و حمل کو بہتر کیا جائیگا محکمہ تعمیر ات کو ہدایت کی ہے کہ سٹرکوں کی تعمیر جدید خطوط پر کیا جائے گلگت میں بجلی کے ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے جارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی کا رکردگی مذید بہتر بنائی جائیگی تا کہ گلگت بلتستان پولیس فورس کو مثالی فورس بنایا جاسکے ۔ محرم الحرام سے قبل گلگت شہر میں CCTV کیمرے نصب کیے جا رہے جسکے ذریعے امن و امان کو یقینی بنانے اور جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :