پاک چین سرحد کے قریب خنجراب کے علاقے اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری شروع

منگل 22 ستمبر 2015 23:14

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) دنیا کے بلند ترین میدان رپوسائی سمیت پاک چین سرحد کے قریب خنجراب کے علاقے اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ منگل کو دیوسائی میدان ، پاک چین سرحد کے قریب خنجراب ٹاپ سمیت بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے جس سے پہاڑوں اور بالائی وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔

(جاری ہے)

نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری اور بارشوں کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ عوام اور انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے ۔ گلگت بلتستان برف باری اور بارش کا آغاز ہوتے ہی موسم سرد ہوگیا اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ بازاروں میں گرم ملبوسات کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :