جنگلی حیات سے انسانوں کونہیں بلکہ انسانوں سے جنگلی حیات کو خطرات لاحق ہیں،بریگیڈئیراحسان محمودخان

منگل 22 ستمبر 2015 23:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء )بریگیڈئیراحسان محمودخان نے کہاہے کہ جنگلی حیات سے انسانوں کونہیں بلکہ انسانوں سے جنگلی حیات کو خطرات لاحق ہیں ۔جنگلی حیات کے بغیرکائنات کانظام متوازن نہیں ہوسکتاہے ۔بلتستان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام بشومیں برفانی چیتا کے تحفظ کیلئے نئے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام نے ہرچیزاورہرجانورکوخاص مقصدکیلئے پیدا کیاہے ۔

جن کے بغیرکائنات کانظام موثر اورمتوازن نہیں ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک فوج وطن کی پاک سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ علاقے میں موجودجنگلی حیات کا بھرپورتحفظ کررہی ہے اورپاک فوج نایاب برفانی چیتا کی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔رکن اسمبلی عمران ندیم اورکاچوامتیاز حیدرخان نے کہاکہ بلتستان میں موجودنایاب جنگلی حیات کاتحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے DFOخادم حسین نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے ہمارے علاقوں میں دنیاکے نایاب جانورپیداکئے ہیں جوعلاقے کی خوبصورتی کیلئے ناگزیر ہیں ۔تقریب کے آغاز میں منیجر غلام محمدسدپارہ نے پراجیکٹ کے اہداف سے شرکا کوآگاہ کیا۔