سکردومیں موسلادھاربارش کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئے

منگل 22 ستمبر 2015 23:15

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء )سکردومیں موسلادھاربارش نے جہاں موسم ایک دم سرد کردیاہے وہیں معمولات زندگی بھی ٹھپ ہوگئے ہیں ۔ملک بھر کی طرح بلتستان کے مختلف حصوں میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیاہے ۔پیر اورمنگل کی درمیانی شپ شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے نہ صرف سردی بڑھ گئی اور موسم ایک دم تبدیل ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

وہیں بازاروں ،نجی کاروباری مراکز اورتعلیمی اداروں میں رش اورحاضری بالکل نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثرہیں ۔اطلاعات کے مطابق ضلع گانچھے کے بعض رابطہ سڑکیں بھی بلاک ہوگئی ہے ۔کچورا میں گلگت سکردوروڈ بڑی گاڑیوں کیلئے بند ہوگیاہے ۔جبکہ بالائی تحصیل گلتری اوردیوسائی میں برف باری ہوئی ہے ۔دوسری جانب سکردومیں جاری فٹ بال پریمئر لیگ کے تمام میچز بھی بارش کے باعث منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48گھنٹوں تک بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔