دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس بھی شامل
محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 22:50
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی بزنس انسائڈر کی جانب سے دنیا کی 9 خطرناک ترین سپیشل فورسز کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ ترتیب دی گئی فہرست میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس بھی شامل ہے۔ فہرست میں پاکستان کی ایس ایس جی فورس کو دنیا کی نویں خطرناک ترین فورس قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ برطانیہ کی برٹش اسپیشل ائیر سروس کو دنیا کی سب سے بہترین اور خطرناک ترین اسپیشل فورس قرار دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برٹش اسپیشل ائیر سروس دنیا کی پہلی اسپیشل فورس تھی جس کی دیکھا دیکھی دنیا کے دوسرے ممالک کی جانب سے اسپیشل فورسز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ ان اسپیشل فورسز کو اپنے ممالک کے دفاع میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
جن صورتحال میں دیگر فورسز صورتحال قابو کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں تب یہ سپیشل فورسز صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہیں۔ فہرست میں امریکہ کی ڈیلٹا فورس، یو ایس نیوی سیل، برطانیہ کی نیوی سیل، اسرائیل کی سیرت متکال فورس، فرانس کی جی آئی جی این فورس، روس کی ایلفا گروپ فورس اور سپین کی یو ڈی او ای اسپیشل فورس شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.