کشمیری ڈاکٹرکاکارنامہ، دوران پروازدمے کے مریض بچے کی جان بچالی

ڈاکٹر خورشید کو نومبرمیں پی ایچ ڈی ہوپ ایوارڈسے نوازا جائے گا

اتوار 27 ستمبر 2015 11:58

کشمیری ڈاکٹرکاکارنامہ، دوران پروازدمے کے مریض بچے کی جان بچالی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء )کشمیری ڈاکٹر خورشید گورونے دوران پرواز حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دمے کا شکار ایک بچے کی جان بچالی، نومبرمیں انہیں پی ایچ ڈی ہوپ ایوارڈسے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہزاروں میٹر کی بلندی اورتقریبا ساڑھے 7 گھنٹے کی طویل پرواز کے دوران اسپین سے امریکا آنے والے ایک جوڑے کو ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جن کا دو سالہ بیٹا دمے کا مریض تھا ،دوران پرواز دوا کا وقت آیا تو انکشاف ہوا کہ دوا سامان میں پیک کردی گئی ہے۔

بچے کی سانسیں پھنسنے لگیں،والدین کا دل ڈوبنے لگا ،ایسے میں جہاز میں موجود ایک کشمیری ڈاکٹر خورشید گرو بچے کے والدین کے لئے فرشتہ ثابت ہوئے۔ڈاکٹر نے کمال ذہانت سے جہاز میں موجود آکسیجن ٹینک، پانی کی بوتل، کپ اور ٹیپ کی مدد سینیبیولائزرتیار کیا، جس کی مدد سے بچہ 4 گھنٹے تک سانس لیتا رہا اور اس کی زندگی بچ گئی۔ڈاکٹر خورشید گرو امریکا کے روزویل پارک کینسر انسٹی ٹیوٹ میں روبوٹک سرجری کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔