کھالیں چھیننے والوں میں صرف ایم کیو ایم شامل نہیں، ترجمان رینجرز
فہد شبیر اتوار 27 ستمبر 2015 21:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر۔2015ء)ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں چھیننے والوں میں صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ جماعت اسلامی، دعوت اسلامی اور میمن برادری بھی شامل ہے جن کے 356 افراد کو گرفتار کرکے 18ہزار37 کھالیں ضبط کی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کے مطابق عیدالاضحی کے تین دنوں میں رینجرز نے کھالیں جمع کرنےسے متعلق ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے 356 افراد کو گرفتار کرکے 18ہزار37 کھالیں ضبط کیں ۔
ترجمان کے مطابق کھالیں چھیننے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی ،اہلسنت والجماعت ،جماعت الدعوۃ، سنی تحریک، دعوت اسلامی اورمیمن برادری شامل ہیں ۔ گرفتار افراد میں سے 288 کو پولیس کے حوالے اور 32 کو رہا کردیا گیا ہےجبکہ سنگین جرائم میں ملوث 36افراد سے تفتیش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرز کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھیج دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.