نریندرا مودی کی موجودگی میں پاکستان بھارت کھیلوں کے مقابلے ناممکن : خالد محمود
پیر 28 ستمبر 2015 17:05
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا کہ بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوتے ہوئے پاکستان بھارت کے درمیان کسی بھی سطح کے مقابلوں کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دیتا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کی طرف دیکھے بغیر اپنی کرکٹ کو اتنا مضبوط کر لینا چاہیے کہ بھارت خود پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہوئے جائے ۔
بگ تھری پر بھارتی تسلط ہونے کی بنا پر راجیو شکلا پاکستان کو دھمکا رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہ ماضی میں اسی بنا پر بگ تھری کی مخالفت کی تھی کہ بعد میں بھارت اس کا فائدہ اٹھائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ سال میں آٹھ سیریز کے دعوے کہاں گئے۔(جاری ہے)
بھارت کی موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ایسا سوچنا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا انعقاد ہو جائے گا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
بی جے پی کا ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف کردار سب کو پتہ ہے اس پر کسی طرح یقین نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کا دعویٰ کرتا رہا ہے کہ اس کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایم او یو سائن ہو چکا ہے۔ اس وقت کہا تھا کہ اس ایم او یو کی اس وقت تک کوئی حیثیت نہیں ہے جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت سے بنک گارنٹی نہیں لیتا۔ اگر آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کیا ہوتا تو آج اسے مالی فائدہ ہوتا۔ پی سی بی اعلٰی حکام کو اب بھارت کی جانب دیکھنے کی بجائے اپنی کرکٹ کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلی پاکستان سپر لیگ پر پی سی بی کا بہت زیادہ پیسہ خرچ ہونے جا رہا ہے اﷲ سے دعا ہے کہ یہ لیگ کامیاب ہو جائے۔ اگر یہ کامیاب ہو گئی تو پاکستان کو بھارت پر انحصار بھی نہیں کرنا پڑے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.