غذائی تحفظ کیلئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے،زرعی ماہرین

بدھ 30 ستمبر 2015 15:33

سلانوالی۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)زرعی ماہرین کاکہناہے کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کر دارہے۔ ملک کی 45فیصد لیبرفور س زراعت کے شعبے سے وابسطہ ہے۔ زرعی اجنا س کی پیداوار کے سلسلہ میں کسانو ں کا کر دار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

غذائی تحفظ کیلئے اقداما ت سے پاکستان غذائی اجناس میں مکمل طور پر خود کفیل ہو سکتا ہے۔ کسانو ں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفا دہ کرنے کی طر ف راغب کرنا ہو گا۔اس سے کسان زمین سے سونا نکالنے کے عمل کو بہتر بنا کر پاکستان کو زرعی اجنا س میں مکمل طور پر خود کفیل بنا سکے گا۔