چاولوں کو زہروں سے پاک کرکے برآمدات میں اضافہ کیاجاسکتا ہے،زرعی ماہرین

بدھ 30 ستمبر 2015 15:33

سلانوالی۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ ڈبلیوٹی او کے ضوابط اور دیگر عالمی قوانین کی وجہ سے ایسی اجنا س برآمد نہیں کی جاسکتی جن پر زہروں کے مضراثرات موجود ہوں۔چاول پاکستان کیلئے زرمبادلہ کمانے والی اہم فصل ہے ۔چاو ل کی برآمدات میں اضافہ کیلئے چاو ل کے معیار کو بہتر بنانا از حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

معیار میں بہتری کیلئے دیگر عوامل کے علاو ہ چاو ل کا زہروں کے مضر اثرات سے پاک ہونا بھی ضروری ہے۔ چاو ل کی فصل پر زرعی زہروں کے اثرا ت کے خاتمے کیلئے کیڑوں کے غیر کیمیائی انسداد کے طریقوں کو رواج دینے اور ان کے حیاتیاتی کنٹرو ل پر توجہ دینے کی ضرورت وقت کا تقاضا ہے۔ زرعی ماہرین نے مزیدبتایا کہ کا شت کا رو ں کوآگا ہی فراہم کرنا چاہیے کہ کیڑوں اور جڑی بوٹیوں کے انسداد کے غیر کیمیائی طریقوں کو فروغ دے کر زہروں کے استعما ل کوکم کیاجاسکتا ہے اور اگر زہروں کا استعما ل نا گزیر ہوتو زہریں کم سے کم اور سفارش کر دہ مقدارمیں استعما ل کی جائیں ۔