ساہیوال، رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں، محکمہ مال کے پٹواری کیخلاف مقدمات درج، تاحال گرفتار نہ ہوسکے
بدھ 30 ستمبر 2015 17:32
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) اینٹی کر پشن پو لیس ساہیوال نے پولیس کے دو سب انسپکٹروں اور محکمہ مال کے ایک پٹواری کے خلاف دو لاکھ پچیس ہزار رو پے کی رشوت لینے کے الزام میں 3مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
(جاری ہے)
تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کے سب انسپکٹر محمد حسین نے دو سال قبل چک 56/SPکے ایک زمیندار مسلم وقار چو ہدری کے خلاف قتل کے جھو ٹا مقدمہ میں بے گناہ کر نے کے لئے تھانیدار نے دو لاکھ روپے رشوت لے لی اور بعد میں مد عی پارٹی سے مک مکا کر کے مسلم وقار کو مقدمہ قتل میں چالان کر دیا بعد میں عدالت نے مسلم وقار چو ہدری کو مقدمہ جھوٹا ہو نے پر بے گناہ کر دیا چو کی گیمبر کے پولیس سب انسپکٹر نور صمد وٹو نے ڈکیتی کے مقدمہ میں محمد اکرم کو ملوث کر نے کی دھمکی دے کر 15ہزار روپے رشوت لے لی ۔
چک 122/9.Lکے پٹواری ملک غلام مصطفیٰ نے زمیندار شبیر احمد سے اس کی زمین کی گرداوری کر نے کے لئے 10ہزار روپے رشوت لے لی ڈائریکٹر اینٹی کر پشن ساہیوال ریجن نے تینوں کی شکایات پر انکوائری کے بعد تینوں ملزموں دو پولیس سب انسپکٹروں اور پٹواری کو رشوت وصول کر نے کا مر تکب پایا اور تینوں کے خلاف آج تین مقدمات 161ت پ اور 5-2/47پی سی ااے درج کر لئے ہیں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.