خان پور،ایف آئی اے نے کاروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملو ث خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 30 ستمبر 2015 22:40

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) ایف آئی اے ملتان کی چھاپہ مار ٹیم نے رحیم یار خان پولیس کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملو ث خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق رحیم یا رخان کی بغداد کالونی کے رہائشی راشد اقبال نامی شخص نے سال 2012میں 6 نوجوانوں کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے بٹور لیے تھے اور بعد ازاں انہیں کینیڈا لے جانے کی غرض سے ویسٹ افریقہ لے گیا جہاں ان نوجوانوں کو 90لاکھ روپے میں فروخت کر کے خود واپس پاکستان آ گیا تھا کینیڈا جانے کے خواہش مند 6نوجوان 3ماہ تک افریقہ میں قید کی زندگی گزارنے کے بعد وہاں موجود ایک مخیر فیملی کی مدد کے ذریعے واپس پاکستان آئے تھے جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے ملتان میں مقدمہ درج ہوا جس کی گرفتار ی کے لیے ایف آئی اے ٹیم ملزم کے گھر گئی تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 2سب انسپکٹرز عبدالوکیل اورعبدالرؤف کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قید کر لیا تھا جن کو بعد ازاں مقامی پولیس نے بازیاب کرایا لیکن ملزم اس وقت فرار ہو گیا تھا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی تھی جس نے گزشتہ شب کامیاب چھاپہ کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ایف آئی اے ملتان منتقل کر دیا ہے گرفتار ہونے والا ملزم ایف آئی اے کے ٹاپ 10اشتہاری ملزمان کی لسٹ میں شامل بتایا جاتا ہے ۔