خانپور ، ترنڈہ محمد پناہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے قیام کیلئے ٹینڈر طلب

جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:06

خانپور ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مسعود عالم کی تحریک پر ترنڈو محمد پناہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے قیام کیلئے 9کروڑ 60لاکھ روپے کے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

کالج کے قیام سے کچے اور بیٹ کے پسماندہ علاقوں کے طلباء کیلئے تعلیم اور ترقی کی بہتر سہولتیں میسر آسکیں گی۔