بحرین اور ایران کے تعلقات انتہائی کشیدہ، بحرین نے اپنا سفیر ایران سے واپس بلا لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 00:21

بحرین اور ایران کے تعلقات  انتہائی کشیدہ، بحرین نے اپنا سفیر ایران ..

بحرین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 اکتوبر 2015 ء) بحرین اور ایران کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہونے کے بعد بحرین نے اپنا سفیر ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین اور ایران کے مابین تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے اب بحرین نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ بحرین کی جانب سے یہ اقدام ملک میں بم بنانے والی ایک فیکٹری کے پکڑے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بحرین کے حکام کی جانب سے دعوی اختیار کیا گیا ہے کہ فیکٹری سے پکڑے جانے والے افراد کا تعلق ایرانی کے انقلابی گارڈز سے ہے۔ اس کے علاوہ بحرین کی جانب سے ایرانی سفیر کو ملک سے 72 گھنٹے کے اندر اندر نکل جانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ بحرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایران ملک میں فسادات پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے تاہم ایران کی جانب سے ان الزامات کو رد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :