`راولپنڈی ،ضلع بھر میں دو ہزار سے زائد نان رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ نئے تعلیمی آرڈینس کے تحت ان سکولوں کو رجسٹرڈ ہونے تک یومیہ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاسکے گا`
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:24
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر میں دو ہزار سے زائد ان رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے تعلیمی آرڈینس کے تحت ان سکولوں کو رجسٹرڈ ہونے تک یومیہ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔جبکہ 15 اکتوبر سے زائد فیسیسں وصول کرنے والے تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔
تعلیمی اداروں اور درسگاہوں میں آئندہ ہفتہ بھی انسداد ڈینگی مہم منائی جائے گی۔ڈینگی کے خلاف موثراقدامات نہ کئے جانے پر 22 نجی سکولوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسز جاری کرد ئیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی کے کیسسزریکارڈ ہونے آئندہ ہفتہ بھی تعلیمی اداروں میں انٹی ڈینگی ویک منائی گے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے آئندہ ہفتے سکولوں میں انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے لاروا کی تلفی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سمیت انسداد ڈینگی کے حوالے سے پینا فیلکس اور طلبہ و طالبات کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کے پروگرامز چیک کئے جائیں گے،گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے افسران نے ضلع بھر میں 4 سو 41 سکولوں کی انسپکشن کی جنمیں22 نجی سکولوں میں انسداد ڈینگی کے مایوس ترین اقدامات پر شوکوز نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 اکتوبر سے محکمہ تعلیم ان رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائی کرے کا اور اسکو رجسٹرڈ ہونے تک یومیہ 20 ہزار تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جبکہ ضلع بھی میں نجی سکولوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے زائد فیسیں وصول کرنے والے سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی سمیتفیسوں کو گزشتہ سال کے مطابق کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق نے بتایا کہ ضلع بھر میں کم و بیش دو ہزار سے زائد نجی ان رجسٹرڈ سکول ہیں، جو حکومتی ہدایت کو پر عمل پیرا نہیں ہوتے ہیں، ان کے خلاف نئے تعلیمی آرڈینس کے تحت کاروائی و جرمانے عائد کریں گے، جبکہ زائد فیسیں وسول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ جو آئندہ دو ہفتے کے دوران شروع کر دی جائے گی`مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.