وزیراعظم کے وژن کے تحت یونیورسٹیز میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں ‘سپورٹس معاشرہ کے تمام طبقات کے مکمل تعاون اور توجہ کا متقاضی ہے‘ہمیں سپورٹس کو بلند مقام تک لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا’’ انٹرایکٹو سیشن آن سپورٹس ڈویلپمنٹ ان پاکستان ‘‘ سے خطاب
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ اب وطن عزیز میں دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا گیاہے اور قوم کو دہشت گردی سے نجات مل رہی ہے‘ وزیراعظم کے وژن کے تحت یونیورسٹیز میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف خود بھی ایک سپورٹس مین ہیں اور کھیلوں کی اہمیت کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، سپورٹس قومی زندگی کا ایک اہم ستون ہے جو معاشرہ کے تمام طبقات کے مکمل تعاون اور توجہ کا متقاضی ہے‘ ہمیں سپورٹس کو مضبوط کرنے اور اسے بلند مقام تک لے جانے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
وہ ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’ انٹرایکٹو سیشن آن سپورٹس ڈویلپمنٹ ان پاکستان ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن‘ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سمی اورسابق اولمپیئنزسمیت مختلف فیڈریشنز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے طویل عرصہ سے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کے لئے موثر فیصلے کئے لیکن اس سے قبل سپورٹس کو بہت نقصان پہنچا ،اب صورتحال بہت مختلف ہے اور وزارت بین الصوبائی رابطہ‘سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنز کی اکثریت ایک ہی پیج پر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشرہ کی ضروریات اور اقدار تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں، سپورٹس کے شعبہ میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس قومی زندگی کا ایک اہم ستون ہے جو معاشرہ کے تمام طبقات کے مکمل تعاون او رتوجہ کا متقاضی ہے‘ ہمیں سپورٹس کو مضبوط کرنے اور اسے بلند مقام تک لے جانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ سپورٹس اس وقت دنیا کی بہترین چیز ہے جب اسے سپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ کھیلا جائے اور ملکی سالمیت کی اعلی سطح کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے نیلسن منڈیلا کے سپورٹس کی اہمیت کے حوالے سے تقریر کے الفاط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سپورٹس دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے‘ اس میں حوصلہ افزائی اور لوگوں کو متحد کرنے کی بھی قوت موجود ہے‘سپورٹس اس وقت لوگوں کو بیدار کرتی ہے جب ان میں پہلے سے مایوسی موجود ہو‘‘۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں متحد ہو کر ملک میں سپورٹس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.