افغان طالبان نے اپنی حکمت عملی بنا لی، مختلف صوبوں کیلئے گورنروں کے نام بھی سامنے آ گئے
فہد شبیر ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:34
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اکتوبر۔2015ء) افغانستان میں طالبان کی بڑھتے ہو ئے فتو حات کے بعد افغان طالبان نے افغانستان میں آئندہ دنوں کیلئے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور یہاں تک کہ افغانستان کے مختلف صوبوں کیلئے گورنروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں ۔ افغان طالبان ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کی قیادت کیلئے افغان طالبان سربراہ ملامحمداخترمنصورسینکڑوں ساتھیوں سمیت گزشتہ رات افغان صوبہ قندوزپہنچ گئے ہیں ،افغان طالبان ذرائع کے مطابق ملااخترمنصورنے جمعہ کو طالبان کمانڈروں کے ساتھ جمعہ پڑھایا ۔
جس کے بعد طالبان کمانڈروں سے اہم خطاب کیاجس میں انہوں نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی ۔ طالبان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملا اختر منصور نے اس موقع پر سابق طالبان دور کے شرعی نظام کے نفاذ کا بھی اعلان کیا اور اس اعلان سے قبل ملامنصورنے ملاافضل ربانی کواسلامی شوریٰ عدل کاسربراہ مقررکردیاہے۔(جاری ہے)
ملاافضل ربانی کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ سابقہ دورمیں بھی چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہاتھا۔
یہ بھی معلوم ہواہے کہ سابق طالبان دورمیں ڈاکٹرنجیب کی پھانسی کی سزابھی ملاافضل ربانی نے ہی سنائی تھی ۔طالبان ذرائع کاکہناہے کہ سربراہ ملامحمداخترمنصورنے افغانستان کوسولہ حصوں میں تقسیم کیاہے ،جس کی قیادت سابقہ طالبان دورکے گورنروں کوسونپ دی گئی ہے ،اوردسمبر2015کے آخری ہفتے میں برف باری شروع ہونے سے قبل پورے افغانستان پرقبضے کامنصوبہ تیارکیاہے۔جن کیلئے طالبان نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،یہ بھی معلوم ہواہے کہ طالبان نے اس بارافغان صوبہ پنج شیرکوفتح کرنے کیلئے پنج شیرکے مختلف دیہاتوں میں اپنے مراکزقائم کردئیے ہیں ، اورافغانستان میں برف باری شروع ہونے کاشدت انتظارکررہے ہیں ،دوسری طرف طالبان کے اندرونی اختلافات پرقابوپانے کیلئے ملااخترمنصورنے سابق سربراہ ملاعمرکے بھائی ملاعبدالمنان اخونزادہ کو امربالمعروف ادارے کاسربراہ بنانے کی پیش کش کی ہے ، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملا اختر منصور کی زیر نگرانی طالبان کے سابق گورنروں میں سے اکثر کو فرائض سونپے گئے ہیں جن میں صوبہ بدخشاں کیلئے مولوی رئیس ، پکتیا ، پکتیکا ، خوست ، زرمت ،اور گردیز کیلئے ڈپٹی امیر سراج حقانی کا نام لیا جا رہا ہے ، جبکہ پنج شیر کیلئے کمانڈر عبداللہ ، جلال اباد کیلئے امان اللہ غازی ، کابل کیلئے ارشد منصور ، جبکہ جنوبی صوبوں کیلئے برکت انقلابی کو گورنر نامزد کر دیا گیا ہےمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.