مراکش سے انڈونیشیا تک مسلمان سامراج کے سازشوں کے متحد ہورہے ہیں ٗ راجہ ظفر الحق
انشاء اﷲ وہ وقت ضرور آئیگا جب مسلمان ایک ڈوری میں بندھے نظر آئیں گے ٗ سردار یوسف ہمارا قبلہ اور مرکز مکہ اور مدینہ ہیں جس دن ہم نے اپنا رخ اسطرف کر لیا ہمارے مسائل حل ہو جائینگے ٗ پیر نقیب الرحمن
اتوار 4 اکتوبر 2015 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ٗسینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور دیگر دینی و مذہبی رہنماؤں نے عالم اسلام کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم نو جوان بیدار اور باصلاحیت ہیں ٗ امت مسلمہ اکٹھی ہو کر ہی ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکتی ہے ٗ ہمیں آگے بڑھنے کیلئے جدید علوم اور سائنس وٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا ۔
ایک انٹرویو میں راجہ ظفر الحق نے جو موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں کہاکہ او آئی سی کے قیام سے امت مسلمہ کو امید تھی کہ مسلمان ایک ہو جائیں گے اور امت سراب کی کیفیت سے نکل جائیگی لیکن فوری طورپر ایسا نہیں ہوسکا تاہم مسلم نو جوانوں سے ہمیں بڑی امیدیں وابستہ ہیں آج کا مسلمان سامران کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہے اور میڈیا بھی مثبت کر دارادا کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ مراکش سے انڈونیشیا تک مسلمان سامراج کے سازشوں کے متحد ہورہے ہیں وفاقی وزیر سر دار یوسف نے کہاکہ عالم اسلام اپنے اتحاد کے ذریعے ماضی کا مقام حاصل کر سکتا ہے انشاء اﷲ وہ وقت ضرور آئیگا جب مسلمان ایک ڈوری میں بندھے نظر آئیں گے اس ضمن میں سعودی عرب اور پاکستان اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں اور مسلمان ممالک میں اتحاد اور جدید علوم سے استفادہ کا شعور پیدا ہورہا ہے ٗ اسلام کے خلاف پس پردہ سازشیں ہورہی ہیں لیکن یہ دین غالب ہوکررہے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.