صوابی، زبانی تکرار پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 18:13

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) موضع پونٹیا میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ سید ولی شاہ سکنہ پونٹیا نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے چچاز اد بھائی سید سلیم شاہ کو گھر سے بلا کر وہاں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ رپورٹ میں قتل کی دعویداری مبینہ طور پر سبیر خان اور ان کے بھائی لعل زادہ پر کی گئی ہے اور وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوپی پولیس نے سید ولی شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ دریں اثناء تورڈھیر مین بازار میں موٹر سائیکل سے گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ شمس القمر گذشتہ روز اپنے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر اُلٹ گئی اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔