این اے 122 کے نتائج فوج کے زیر نگرانی منتقل کئے جائیں، عمران خان کا مطالبہ
فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 21:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 122 کے نتائج فوجی کے زیر نگرانی پولنگ سٹیشنز سے منتقل کئے جائیں۔ کہتے ہیں کہ ہمارے کارکن بھی ریٹرننگ افسران کی گاڑی کے پیچھے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سمن آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنہوں نے پہلے دھاندلی کی اب وہی دوبارہ الیکشن کر وا رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی کا مںصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن ہم نے اس دفعہ بھرپور تیاری کی ہے۔(جاری ہے)
دھاندلی روکنے کیلئے ہماری تیاری پہلے سے بہتر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری محمد سرور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دھاندلی روکنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن نتائج لے کر جانے والی گاڑی میں بھی فوجی تعینات ہونا چاہیے جبکہ پی ٹی آئی کارکن بھی ریٹرننگ افسران کی گاڑی کے پیچھے جائیں گے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 122 کے عوام گیارہ تاریخ کو دھاندلی کو شکست دیں۔ الیکشن کے دن تحریک اںصاف کے ووٹوں کا مسلم لیگ (ن) کے نوٹوں سے مقابلہ ہوگا۔ عوام گیارہ تاریخ کو میری خاطر نہیں بلکہ اپنے مستقبل کیلئے ووٹ ڈالنے نکلیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.