لالو پرساد کا گائے کے گوشت کے حوالے سے بیان ہندوؤں کو بدنام کرنے کا سبب ہے ‘لالو پاگل ہو گئے ‘ہندو گائے پالنے والے کبھی گائے نہیں کھاتے‘ ووٹ کیلئے ہندو ؤں کو بدنام نہ کریں‘الفاظ واپس لیں نہیں تو ان کے گھر سے تحریک شروع کر ونگا،گائے کے گوشت کے متعلق بیان دینے پر بی جے پی کے رہنما راجیو پرتاپ روڈھ ‘گری راج سنگھ لالو پرساد پر برس پڑے
اتوار 4 اکتوبر 2015 23:34
پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل راشٹریہ جنتا دل کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادیو کے گائے کے گوشت کے متعلق بیان کو بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لالو پرساد نے ایک بیان میں سوال کیا تھا کیا ہندو گائے کا گوشت نہیں کھاتے۔ جو بیرون ممالک جاتے ہیں وہ بیف کھا رہے ہیں کہ نہیں؟ اپنے آپ کو ہندو کہنے والے بھی تو بیف کھا رہے ہیں۔
جو گوشت کھاتے ہیں ان کے لیے گائے اور بکرے کے گوشت میں کیا فرق ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی گائے کے گوشت کا بہانہ بنا کر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے لالو پرساد کے اس بیان کو بنیاد بنا کر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔(جاری ہے)
بی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ نے اسے ہندوؤں کو بدنام کرنے والا بیان قرار دیا ہے۔
گری راج نے ٹویٹ کیا لالو بورا (پاگل ہو) گئے ہیں، ہندو گائے پالنے والے کبھی گائے نہیں کھاتے۔ ووٹ کے لیے ہندو کو بدنام نہ کریں۔ (اپنے) الفاظ واپس لیں نہیں تو ان کے گھر سے تحریک شروع کر دوں گا۔مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈھ نے بھی اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اسے ہندوؤں کے عقیدے پر ضرب سے تعبیر کیا ہے۔بی جے پی کے حملے کے بعد لالو نے وضاحت دی ہے کہ بیف کا مطلب گائے کاگوشت نہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے گوشت نہ کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ بقول ان کے گوشت کھانے سے بیماری ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.