کوئٹہ میں 39 سکول کرائے کے عمارتوں میں قائم ہیں ،حکومت کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے،سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالصبور کاکڑکی احتجاج کرنے والے طالبات اور میڈیا سے گفتگو

پیر 5 اکتوبر 2015 14:22

کوئٹہ۔05 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 39 سکول کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں ،حکومت کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ہاکی چوک پر پرائمری گرلز سکول کلی شاہنواز سریاب کے طالبات اور انکے والدین کی جانب سے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیربرائے تعلیم بلوچستان سردار رضا محمد بڑیچ اور سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ کی طرف سے کامیاب مذاکرت اور یقین دہانی پر سکول گرلز پرائمری سکول کے طالبات نے عیدالاضحی سے قبل کرایہ نہ ملنے پر مالک مکان نے سکول بند کردیا تھا جس پر طالبات اور انکے والدین نے پیر کو ریلوے ہاکی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔طالبات نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔جن پر گرلز سکول کو فوری طور پر بحال کرنے کے نعرے درج تھے ۔واضح رہے کہ گرلز پرائمری سکول کلی شاہنواز 41برس قبل قائم ہوا تھا جو تاحال کرایے کے مکان میں قائم ہے۔