کاشتکاروں کو چنے کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

پیر 5 اکتوبر 2015 16:54

فیصل آباد۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء)محکمہ زراعت نے فیصل آباد ، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں چنے کی کاشت 15اکتوبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ منظور شدہ اقسام کا بھی اعلان کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ جھنگ ، خوشاب ، بھکر ، میانوالی ، لیہ میں چنے کی اقسام سی 44، پنجاب 91، بٹل 98، سی ایم 98،پنجاب چنا 2000، فیصل آباد ، سرگودھا ، ساہیوال ، لاہور کے اضلاع میں بٹل 98، پنجاب 91، نور 91، سی ایم 2000، پنجاب چنا 2000، سی ایم 98،راولپنڈی ، جہلم ، اٹک ، چکوال میں دشت ، پربت، بلکسرونہار، بٹل 98، سی ایم 98، نیفا88کی کاشت 15اکتوبر سے شرو ع کر کے 15نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ بہاولنگر ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ کے اضلاع میں چنے کی اقسام سی 44، پنجاب 91، بٹل 98، سی ایم 98کی کاشت کا بہترین وقت یکم اکتوبر سے 31اکتوبر تک ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 25سے 30کلوگرام بیج استعمال کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔