کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، بشارت مرزا

پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، الیکشن میں دھاندلی کاباب بندہوناچاہئے، اجلاس سے خطاب

منگل 6 اکتوبر 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے مطالبہ کیاہے کہ لوکل باڈیزالیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے اور پچھلی مرتبہ کی فیسوں کو ایڈجسٹ کیاجائے۔دنیامیں کہیں بھی ایسانہیں ہوتاکہ امیدواروں سے فیسیں وصول کرکے الیکشن نہ کرایاجائے اور جب دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں تو ازسرنو فیس طلب کی جائے۔

یہ بات انہوں نے پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی امورپر بحث اور تنظیمی کارکردگی پر غوروخوص کیاگیا۔بشارت مرزانے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے اپناروایتی کراداراداکرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے ، پی ڈی پی حالیہ بلدیاتی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، سندھ اور پنجاب سے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کاباب اب بند ہوناچاہئے،الیکشن میں فوج یارینجرزکا کردار امن وامان کے قیام کے لئے ہوناچاہئے۔ موجودہ دورمیں امن وامان کے قیام میں رینجرزکا کردارلائق تحسین ہے، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچناچاہئے ،دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ چوروں ،ڈاکوؤں، اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر بدعنوان عناصر کے گردبھی گھیراتنگ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :