گا جر کی ا چھی پیداوا ر کیلئے گہری ز ر خیز ز مین کا انتخا ب کر یں،ز ر عی ما ہر ین

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:19

سلانوالی۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)ز ر عی ما ہر ین نے گا جر کے کا شت کا رو ں کو سفا ر ش کی ہے کہ و ہ گا جر کی اگیتی کا شت کی ا چھی پیداوا ر کیلئے گہر ی زر خیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔ زمین کو تین تا چا ر مرتبہ گہرا ہل چلا کر او ر سہو گا د ے کر ا چھی طر ح تیا ر کر لیں۔ 10سے 15ٹن گو بر کی گلی سڑی کھا د فی ایکڑ ایک ما ہ پہلے یکساں بکھیر کر ز مین میں ا چھی طرح ملا د یں۔

(جاری ہے)

گا جر کی کا شت سے قبل دودفعہ روا نی کریں تا کہ ز مین میں وتر مناسب حد تک محفوظ کیا جا سکے اور ز مینی در جہ حرا رت میں کمی لا ئی جا سکے۔کا شت کیلئے 6تا 8کلو گرا م ا چھی قسم کا صحت مند اور جڑ ی بو ٹیوں سے پا ک بیج فی ایکڑ استعما ل کر یں۔ بیج کو محکمہ زراعت تو سیع و پیسٹ وا ر ننگ کے مقا می عملہ کے مشو ر ہ سے مناسب پھپھوند کش ز ہر لگا کر کا شت َکریں۔ شروع میں ہفتہ میں 2دفعہ آبپاشی کریں بعد میں فصل کی ضرورت کے مطا بق وقفہ بڑھا تے جا ئیں ۔ جڑی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بر وقت گو ڈ ی کریں۔