زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے، ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:25

فیصل آباد۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں ، کسانوں کو چاہیے کہ وہ فصل کے پکنے تک فاسفورس کی دستیابی برقرار رکھیں تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ فاسفورسی کھادوں کے استعمال سے فصلات کی کارکردگی دوگنا ہو جاتی ہے جبکہ جڑوں پر اس کی گروتھ اور ہارمونز پیداکرنے کے ساتھ ساتھ فاسفورسی کھادیں پودے کی نشو ونما کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔