تفتیشی افسران نے اپنا رویہ نہ بدلا تو آئی جی کو ہر روزذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کیا جائیگا‘ لاہور ہائیکورٹ
پولیس اہلکاروں نے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے ، جھوٹے مقدمے درج کرنا ،جھوٹ بولنا شیوہ بنا رکھا ہے‘عدالت کا ضمانت کے مقدمات میں تفتیشی افسران کی جانب سے ریکارڈ سمیت پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی‘،غلط بیانی پر دو مختلف تھانوں کے پولیس افسران ،ایک محرر کو عدالتی تحویل میں لے لیا
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کے مقدمات میں تفتیشی افسران کی جانب سے ریکارڈ سمیت عدالت پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر تفتیشی افسران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آئی جی کو ہر روزذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کیا جائے گا ، عدالت نے غلط بیانی کرنے پر دو مختلف تھانوں کے پولیس افسران اور ایک تھانے کے محرر کو عدالتی تحویل میں لے لیا۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو اور جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے غلط بیانی کرنے پر تھانہ سول لائنز گجرات کے سب انسپکٹر بشارت اوراے ایس آئی عنصر اور تھانہ سبزی منڈی گوجرانوالہ کے تھانہ محرر ملک جعفر بشیرکو عدالتی تحویل میں لیتے ہوئے ذاتی موبائل فونز اورمقدمات کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.