فیصل آباد، عطائی ڈاکٹروں کے تین کلینکس و لیبارٹریز کو سیل کردیا گیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب ہیلتھ کےئر کمشن کے رولز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے کارروائی کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کے تین کلینکس و لیبارٹریز کو سیل کردیا جن کیخلاف کیسز بنا کر پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کو روانہ کردئیے گئے ہیں جس پر ان کی طرف سے مزید کارروائی کرتے ہوئے ان کے کیسز کی سماعت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیل کئے جانے والوں میں گلبرگ میں احمد ڈینٹل کلینک کی لیب،کوکیانوالہ روڈ پر حمزہ ہیومیوپیتھک اینڈ میڈیکل سٹور اوربلال کلینکل لیبارٹری اینڈ بلڈبنک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :