لاہور اور اوکاڑا کے دنگل شیر ہی جیتیں گے ، جنونیو ں کو علاج کی ضرورت ہے ‘ زعیم قادری ،مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے بل بوتے پر الیکشن جیتے گی ، اکاڑا کے عوام نے پی ٹی آئی کی کسان دشمن لیڈر شپ کو مستر دکردیا،یقینی شکست سامنے دیکھ کر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام تراشی شروع کردی،زندگی دوسروں کی خامیو ں پر نہیں اپنی خوبیوں پر بسر کی جاتی ہے،پی ٹی آئی ضمنی الیکشن ہارنے کی تین ہیٹرک مکمل کرے گی ،پنجاب میں میٹرو بس بھی چلتی اور دانش سکول بھی قائم ہوئے
بدھ 7 اکتوبر 2015 23:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7اکتوبر۔2015ء) حکومت پنجاب کے ترجمان و ممبر پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ اوکاڑا میں حاضرین کی مایوس کن تعداد دیکھ کر عمران خان حواس باختہ ہوچکے ہیں ،اوکاڑا کے باشعور عوام نے کسان دشمن پارٹی کو مسترد کردیا - سید زعیم حسین قادری نے عمران خان اور دیگر کے بیانا ت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لاہور اور اوکاڑا کے دنگل شیر ہی جیتیں گے ،جنونیوں کو علاج کی ضرورت ہے اوکاڑا میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا -سید زعیم قادری نے کہاکہ عمران خان صاحب زندگی دوسروں کی خامیوں پر نہیں اپنی خوبیوں پر بسر کی جاتی ہے -دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنے کارناموں کا ذکر کرنا سیکھیں - انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میٹرو بس سروس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں -پنجاب میں میٹرو بس بھی چلتی ہے اور نادارطلباء کے لئے دانش سکول بھی قائم ہوئے ہیں - 14 ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈسے طلباء کی مالی معاونت کی جارہی ہے - زعیم قادری نے کہاکہ دھرنا پارٹی جس اسمبلی کو جعلی کہتی تھی اب اس میں جانے کیلئے کیوں مری جاری ہے -پی ٹی آئی جیت جائے تو الیکشن شفاف ہار جائے تو دھاندلی ہوجاتی ہے -1 1 اکتوبر کو الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی ڈرامہ دوبارہ شروع ہوگا - پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی شکست سامنے دیکھ کر مسلم لیگ (ن) پر الزام تراشی شروع کردی - پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کو خونی بنانے کی سازش ناکام بنادیں گے - انہو ں نے کہاکہ تبدیلی اور انقلاب کے کھوکھلے نعرے نقش برآب ثابت ہوئے عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ کاکلچر متعارف کروایاہے - انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمات کے بل بوتے پر الیکشن جیتے گی ، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن ہارنے کی تیسری ہیٹرک مکمل کرے گی-
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا،فیصل کریم کنڈی
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.