سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کی سفارش پر جبری ریٹائرڈ کئے جانیوالا رائیونڈ سٹی سکول کا ہیڈ ماسٹر عہدے پر بحال
پنجاب سروس ٹربیونل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا
جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کی سفارش پر جبری ریٹائرڈ کئے جانے والے رائیونڈ سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر کوعہدے پر بحال کر دیا ،وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔
(جاری ہے)
پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو رائیونڈ سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر سید ظفر علی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور نے سکول سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے سکول اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے پر انہیں اپنے عہدے سے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔
سابق وزیر کی غیر منصفانہ کاروائی کی سیکرٹری سکولز اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی توثیق کی۔شفاف ٹرائل کا حق دئیے بغیر نوکری سے برطرف کیا جانا غیر قانونی اقدام ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سید ظفر علی ہیڈ ماسٹر کو سماعت کا موقع دے کر قانون کے مطابق عہدے سے ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے رائیونڈ سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر کوعہدے پر بحال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری سکولز کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.