کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود شہر کی سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
عوام بجلی ،پانی ،ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی مسائل کا شکار ہیں،بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ ظلم ہے
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑ کوں کی استر کاری کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہو نے کے باوجود شہر میں جگہ جگہ سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو تا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک طرف سڑ کوں کی استر کاری نہ ہونے کی وجہ سے سڑ کیں خستہ حالی کا شکار ہیں تو دوسری طرف صفائی ستھرائی نہ ہونے سے شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں اور شہر کی حالت دن بدن خراب ہو تی جارہی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے ساتھ ساتھ بلدیاتی مسائل حل کر نے والا بھی کوئی موجو د نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.