بلدیاتی انتخاب،ہر یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا مشترکہ پینل ہو گا
ہر یونین کونسل میں چھ کونسلرز براہ راست انتخاب سے آئیں گے، پانچ ممبرز کا انتخاب بالواسطہ ہو گا‘مخصوص نشستوں کیلئے5 ممبرزکو چیئرمین، وائس چیئرمین اور6کونسلز پر مشتمل آٹھ ارکان چنیں گے‘بالواسطہ انتخاب کے ذریعے2 خواتین، کسان،یوتھ اورغیر مسلم ممبرزبن سکیں گے ‘ترجمان محکمہ بلدیات
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب کے بلدیاتی انتخاب میں یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا مشترکہ پینل ہو گا، ہر یونین کونسل میں چھ کونسلرز براہ راست انتخاب کے ذریعے ممبر بنیں گے جبکہ پانچ ممبرز کا انتخاب بالواسطہ ہو گاجنہیں چیئرمین، وائس چیئرمین اور چھ کونسلرز پر مشتمل آٹھ ارکان چنیں گے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہر یونین کونسل میں بالواسطہ انتخاب کے ذریعے آنے والے پانچ ممبران میں دو خواتین، ایک کسان یا ورکر، ایک نوجوانوں کا نمائندہ اور ایک غیر مسلم شامل ہو گا۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل سے کارپوریشن اور ضلع کونسل تک کے تمام انتخابی عمل میں یوتھ، خواتین، کسان، ورکرز اور غیر مسلم شہریوں پر براہ راست انتخاب میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں اور ان میں سے ہر ایک چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر کے لئے امیدوار بن کر ووٹر ز سے براہ راست ووٹ لے سکتا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے براہ راست انتخابات،پانچ مخصوص نشستوں پربالواسطہ انتخاب پر قطعی طور پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ یونین کونسل کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور چھ کونسلرز پر مشتمل آٹھ ارکان خواتین، کسان/ورکرز، یوتھ اور غیر مسلم کے بالواسطہ انتخاب کے دوران اہلیت، قابلیت اور تجربے کے معیار کو سامنے رکھ کر ممبران کا چناؤ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.