جنوبی وزیرستان ، دس سال بعد پولٹیکل ایجنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،احمدزائی وزیر قبائل نے مسائل کے انبار لگادیئے
جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:44
وانا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) جنوبی وزیرستان وانا میں دس سال بعد پی اے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،پولٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کے سامنے احمدزائی وزیر قبائل نے سالہ سال سے التوا میں پڑے ہوئے مسائل کا انبار لگادیئے جس دوران پی اے نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل توئی خلہ کیلئے20 کروڑ پیکیج کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ وانا میں میوہ جات اور سبزیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ سٹوریج قائم کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کھلی کچہری میں احمدزائی وزیر قبائل کے ملک اجمل خان وزیر،ملک جمیل وزیر ،ملک سیداﷲ وزیر،ملک میردل وزیر،ملک عظیم سلیمان خیل ،ملک بھڑک دوتانی کے علاوہ دیگر قبائلی عوام نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے قومی مشران نے کہا کہ سکولوں میں سٹاف کی حاضریاں یقینی بنایا جائیں ،غیر فعال ہسپتالوں کو فعال کریں قومی مشران کا مذید کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر یہی مسلہ حل کیا جائے اکثر علاقوں میں ٹیوب ویلز نصب کئے جائیں اس کے علاوہ قبائلی مشران نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی شدید قلت ہے مختلف علاقوں میں بجلی لائنیں بچھانے کے ساتھ ساتھ فیزیبل جگہوں پر ڈیمز تعمیر کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کافی حد تک حل ہوسکیں کھلی کچہری میں پی اے ظفر الاسلام خٹک کے ہمراہ ایڈیشنل پی اے امین فہیم آفرید، اے پی اے وانا محبوب احمداچگزائی اور پی این ٹی وانا امیرنواز مروت کے علاوہ تمام محکموں کے اعلیٰ سربراہان موجود تھے قومی مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد پر پی اے جنوبی وزیرستان کا شکریہ اداکردیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا پی اے نے آخر میں کہا کہ پولٹیکل انتظامیہ بھر پور کوشش کی جائیگی کہ ہر ماہ کھلی کچہری کا انعققاد کیا جائیگا تاکہ جس میں غریب عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کئے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.