اساتذہ کی جدید تربیت اور معاشی استحکام کے بغیر تعلیمی اہداف کا حصول ممکن نہیں ،ماہرین تعلیم
جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ماہرین تعلیم اور اساتذہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں اساتذہ کے وقار کو بلند اور جدید طرز تربیت کو اختیار کیے بغیر ملک میں تعلیمی اہداف کا حصول نا ممکن ہے، وہ جمعہ کو عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ عالمی یوم اساتذہ کے تناظر میں ادارہ تعلیم و آگہی اور یونیسکو کے تعاون سے ـ"اقوام متحدہ کی طرف سے 2030تک کے لیے ترتیب دیئے گئے ترقیاتی اہداف میں تعلیم اور اساتذہ کے کردار"کے موضوع پر گزشتہ روز (جمعہ) کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ممتاز ماہرین تعلیم، دانشور، اساتذہ اور طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
اس موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ممتازماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جمیل باجوہ نے کہا کہ معاشرے میں استاد کے لیے مناسب جگہ اور وقارکو بحال کیے بغیر نوجوان نسل کو اس پیشے کی طرف مائل کرنا تقریباًناممکن ہے لیکن استاد کے لیے معاشرے میں عزت اور احترام کا حصول اس وقت تک خواب رہے گا جب تک ہمارے اساتذہ اعلٰی تعلیم اور جدید تربیت سے محروم رہیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.