شیخوپورہ میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:13
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) شیخوپورہ کی خان پور نہر کے قریب سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کاشف کو ریکوری کے لئے لاہور سے شیخوپورہ لے جایا جا رہا تھا کہ خان پور نہر کے قریب ریلوے کراسنگ کے پاس 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے کاشف کو چھڑانے کے لئے پولیس نفری پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں کاشف اور اس کے 4 ساتھی ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول اور اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ لاشوں کو شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ کاشف پنجاب میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے ساتھیوں نے محرم الحرام پر شیخوپورہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔(جاری ہے)
ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت کالا قاری اور کاشف عرف کاشی کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالا قاری چیف سرجن بریگیڈیر مشتاق، سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور روات اور ترنول کے قریب نیٹو گاڑیوں پر حملے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.