پاک بھارت کشیدگی؛ امریکا خاموش سفارتکاری کے ذریعے مذاکرات کیلئے سرگرم
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ”خاموش سفارت کاری“ کے آغاز کے سلسلے میں امریکا سفارتی محاذ پر پوری طرح سرگرم ہے اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے بات چیت شروع کریں تاکہ ان کے کشیدہ تعلقات میں بہتری آسکے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے اپنے طور پر پوری کوشش کی کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہوجائے مگر کشیدگی عروج پر ہونے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔
ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے نیویارک میں ہی دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز دی گئی۔(جاری ہے)
تاہم پاکستان نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات پہلے ہو جس کی وجہ سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات نہ ہوسکی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تنازعارت اور پہلے مرحلے میں کشیدگی کے خاتمے کیلیے ”بیک چینل ڈپلومیسی“ کا آغاز ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے گاہے بہ گاہے ایسے اشتعال انگیز اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جو باضابطہ بات چیت تو ایک طرف خاموش سفارتکاری کے امکانات کو بھی معدوم کردیتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو اس بات کا اعتراف کہ بھارت نے بلوچ علیحدگی پسند رہنما حر بیار مری کے نمائندے بالاچ پردیلی کو اپنی سرزمین پر رہنے اور اپنی تنظیم کی نمائندگی کرنے کی اجازت دی ہے، ناپسندیدہ اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں، پاکستانی قیادت میں اس تازہ بھارتی اقدام پر سخت غم و غصہ ہے اور اس معاملے کو بھارت کیساتھ اٹھایا جائیگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق حیر بیار مری کے بھارت میں نمائندے کے معاملے کو جمعرات کو دفتر خارجہ میں طلب کیے جانیوالے ڈپٹی بھارتی نائب کمشنر کیساتھ بھی اٹھایا گیا تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان کے ساتھ اس بات کی تصدیق یا تردید کے سلسلے میں بات چیت نہ ہوسکی، وہ فون پردستیاب نہیں تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
بادامی باغ میں ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 13افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
وزیر تعلیم پنجاب نے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لانے کا اعلان کر دیا
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.