پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز ، اظہر علی کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:31
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ابوظہبی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو بھی اوپننگ مسائل نے گھیر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ بھی ڈرا ہوگیا ۔لیکن پہلے ٹیسٹ میں کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا۔
یہ پریشانی اب بھی انگلش ٹیم کو درپیش ہے۔(جاری ہے)
انگلینڈ نے دوسرے میچ میں معین علی اور ایلکس ہیلز کو بطور اوپنر آزمایا لیکن دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔معین علی کو میچ میں دوسری بار بھی بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا لیکن نتیجہ خاص نہ نکلا۔ اس کے باوجود تیرہ اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے معین علی سے اوپننگ کرائے جائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی پریشانی بڑھ گئی ہے۔نائب کپتان اظہر علی کی پاوٴں میں چوٹ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی۔ جس کے باعث ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.