رحیم یار خان، مسلم لیگ ن کے نومنتخب ضلعی و تحصیل عہدیداران کا تعارفی اجلاس

اتوار 11 اکتوبر 2015 20:47

رحیم یار خان۔11 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) ضلعی صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ(ن) و رکن قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر نے مسلم لیگ(ن) کی خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے لئے شب و روز محنت کریں ۔چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ رحیم یارخان میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب ضلعی و تحصیل عہدیداران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی تنظیم سازی میں مخلص خواتین کو آگے لایا گیا ہے اور عہدے وفادار و باصلاحیت خواتین کو دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم این اے تک کا سفر پارٹی کے لئے قربانیوں اور وفاداریوں سے طے کیا عوامی خدمت مجھے ورثہ میں ملی ہے والد ین چوہدری محمد جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف نے عوامی خدمت اور پارٹی سے وفاداری کی تربیت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بانو سراج حیدر کو ضلعی جنرل سیکرٹری، نسرین ریاض سینئر نائب صدر، آمنہ بی بی ایڈیشنل سیکرٹری، سمیرا شفیع اللہ تحصیل صدر رحیم یار خان، منیراں بی بی جنرل سیکرٹری، زبیدہ انور سٹی صدر، رضیہ گل جنرل سیکرٹری، انوش شاہد تحصیل صدر صادق آباد، عابدہ اختر جنرل سیکرٹری، کوثر نثار سٹی صدر، ریحانہ نذیر جنرل سیکرٹری، شاہانہ مرتضی تحصیل صدر خانپور، صبا اعوان جنرل سیکرٹری، نسیم فاطمہ سٹی صدر، سعیدہ سلیم جنرل سیکرٹری، عائشہ ہاشمی تحصیل صدر لیاقت پور، زرینہ یونس جنرل سیکرٹری، شمیم جاوید سٹی صدر، زرینہ یونس جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔

تقریب میں ساجدہ عاشق، صباء اعوان، نسیم فاطمہ، فرحت امتیاز، زبیدہ انور، منیراں بیگم، صابرہ سلطانہ، نور جہاں، رضیہ گل ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :